تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہ عبداللہ کی وفات: پرویزمشرف نے سعودی عرب جانے کے لئے درخواست جمع کرادی

 

اسلام آباد:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سعودی فرماںروا کی وفات کے موقع پر شرکت کے لئے درخواست وزارتِ داخلہ میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کی جانب سے درخواست ایڈوکیت فیصل چوہدری نے جمع کرائی جس میں حکومت سے استدعا کی گئی کہ سابق صدرسعودی فرماںروا شاہ عبداللہ کی وفات کے موقع پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اس قبل بھی ملک سے باہر جانے کی درخواست کی تھی جب ان کی والدہ انتہائی علیل تھیں اوروہ ان کی عیادت کے لئے جانا چاہتے تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف صبح سے اس موضوع پراپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے تھے اورطویل مشاورت کے بعد انہوں نے وزارتِ داخلہ میں درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔

سابق صدر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ عبداللہ سے ان کے دوستانہ اور دیرینہ مراسم تھے اور ان کے دورِ حکومت میں ہی شاہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے 23 جون 2014 کو سپریم کورٹ نے کالعدم قراردے کر سابق صدر کے ملک سے باہرجانے پرپابندی برقراررکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

سعودی عرب کے حاکم شاہ عبداللہ 22 اور23 جنوری کی درمیان رات طویل علالت کے بعد 91 سال کی عمر میں رحلت فرما گئے۔

وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں