تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شبقدر میں سرچ آپریشن، چالیس مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور: چارسدہ کے علاقے شبقدر میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے چار کلاشنکوف،تین رپیٹرراور نو پسٹل بر آمد کر لیے۔

چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے شبقدر کے مختلف علاقوں کونڑا کالونی ، شہباز خان کورونہ، سرو کلے اور کئی دوسرےعلاقوں میں آج علی الصبح سرچ آپریشن شروع کیا جو چار گھنٹے تک جاری رہااس دوران سیکورٹی فورسز نے چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چارکلاشنکوف، نو پستول، تین ریپیٹراوربھاری مقدار میں کارتوس برآمدکر لئے۔

گرفتار ہونے والے تمام مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا وہ شدت پسندوں کے گڑ ھ خیال کیے جاتےہیں اس لیےگرفتار مشتبہ افراد میں حکومت کو مطلوب لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں