تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شوال اوردتہ خیل میں فضائی کارروائی، 65 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان:  آپریشن ضربِ عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو ٹھکانے بھی تباہ کردئیےگئے، آج قبائلی علاقہ جات میں ہونے والے فضائی حملوں میں کل  پینسٹھ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مدد سے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی گئی اوراُن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پینتس شدت پسند مارے گئے اور اُن کے تین ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں گولا بارود کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز آپریشن ضربِ عضب کے دوران دتہ خیل میں فورسز نے کارروائی کے دوران چھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا،دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوا جبکہ جھڑپ کے دوران ایک سویلین بھی شہید ہوا۔

پاک فوج نے دہشتگردوں سے کئی علاقوں کو کلیئر کرالیا ہے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد اب بچ جانے والے دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کر کے دہشتگردوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا تھا۔

پندرہ جون سے جاری آپریشن ضربِ عضب کی کمان کرنے والے میجر جنرل ظفر خان کے مطابق ملک دشمن عزائم رکھنے والے نو سو سے زائد دہشتگرد فوجی کارروائیوں میں مارے جاچکے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے بیشترعلاقوں پر پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ آپریشن کے ابتدائی دنوں میں ہی طالبان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کرکے نیٹ ورک کی کمرتوڑ دی تھی۔

Comments

- Advertisement -