تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

شہری علاقوں میں گرمی کی حدت کا رحجان کراچی میں گرمی کی لہر کی اصل وجہ

شہری علاقوں میں حدت کا رحجان ’کراچی  میں جاری گرمی کی لہر کا بڑا سبب ہے۔  شہری علاقوں میں گرمی کی حدت کے رحجان کے اثرات سے شہر بھٹی میں تبدیل ہوجاتے ہیں، جو شدید درجہ حرارت کا سبب بنتا ہے، جہاں شہری شدید گرمی میں ہیٹ اسٹرک کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    عربن ہیٹ آئس لینڈ کے رحجان کو فزکس سے ماخوذ کیا گیا ہے، دن کے دوران زمین سورج سے گرمی جذب کرتی ہے، جبکہ رات میں جب موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو جذب کی ہوئی گرمی کا اخراج کرتی ہے، لیکن رات جذب کی ہوئی گرمی کے اخراج کیلئے کافی نہیں ہوتی اور یہ عمل صبح تک جاری رہتا ہے، جو درجہ حرارت بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔

        دو ہزار تین میں یورپ میں گرمی کی لہر سے 70000  افراد جاں بحق ہوگئے تھے، شہری علاقوں میں گرمی کی حدت کے رحجان کی روک تھام کیلئے مختلف طریقے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس گرمی کے رحجان کی روک تھام کیلئے مؤثر اور اہم طریقہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، جو سایہ فراہم کرتے ہیں جبکہ درختوں سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -