تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

صحت بخش ناشتہ ملک بھرمیں، وہ بھی مفت

لاہور: پاکستان میں طویل عرصے سے کام کرنے والے ایک بین الاقوامی فوڈ چین کی جانب سے 9 مارچ کوشہریوں کے لیے فری ناشتہ کا انعقاد کیا جارہا ہے اوراس موقع پرملک بھرمیں پھیلی ہوئی اس ریسٹورنٹ کی شاخیں صارفین کومفت ناشتہ پیش کریں گی۔

امریکی فوڈ چین انتظامیہ کے مطابق پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے صارفین بھی اس خصوصی پیشکش سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

امریکی فوڈ چین کی 73 شاخیں نیشنل بریک فاسٹ ڈے منائیں گی اوراس موقع پر ہرشاخ تقریباً ایک ہزارایگ میک مفن مفت پیش کرے گی۔

فری ناشتہ صبح چھ سے 10 بجے تک پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا۔

واضح متحدہ عرب امارات میں یہ دن پچھلے تین سال سے منایا جارہا ہے اور اس کا مقصد لوگوں کو صحت بخش ناشتے سے متعارف کروانا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں