تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

صرف خوف کی فضاء ختم کرنے کراچی آیا ہوں، عمران خان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا خواب نئے کراچی کے بغیر ادھورا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی آنے کیلئے آیت الکرسی پڑھ کر آیا کرو۔

ایک سیٹ کیلئے کراچی آنا ضروری نہیں تھا، صرف خوف کی فضا کے خاتمے کیلئے کراچی آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ میری والدہ کا خاندان بھی ہجرت کر کے پاکستان آیا اور انہوں نے زیادہ محنت کی اور آگے بڑھے اور اہم عہدوں پر تعینات ہوئے۔

عمران خان نے الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل جب میں غلطی سے ان کی تقریر سن رہا تھا تو میں سوچ رہا تھا کہ کراچی کے پڑھے لکھے لوگ کس طرح اس کی تقریر سنتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ 1985 تک کراچی بہت ترقی کررہاتھا، تمام سیاسی تحریکوں کا آغاز اسی شہر سے ہوتا تھا، لیکن اس کے بعد کراچی کو نظر لگ گئی اور لسانیت کی بنیاد پر سیاست شروع ہوئی تو پرامن شہر قائد محصورہوگیا۔

کراچی میں تحریک انصاف نے پنڈال سجایا تو عمران خان کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت بھی شریک تھی۔

اس سے قبل خطاب کرتے ہوئےعمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کو باور کرادیا کہ ڈرنے والےنہیں، پھرنہاری کھانے جاؤں گا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان ایک سیٹ جیتنے نہیں کراچی کی سیاست پلٹنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا  کہ پاکستان کو عمران خان مل گیا ہے جو تبدیلی کا نام ہے۔شاہ محمود قریشی نے دھیمے انداز میں تقریر شروع کی اور پھر شعلہ بیانی کرتے ہوئے کہا بَلا آگیا ہے جس نے پتنگ کی ڈور کاٹ دی ہے۔

جہانگیر ترین بھی ڈائس پر آئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ این اے دو سو چھیالیس والےاب کراچی نہیں پاکستان کاسوچیں۔جہانگیر ترین نے کہا عوام اب گھٹنےٹیک کرظلم برداشت نہیں کریں گے۔

جلسے سے تحریک انصاف کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کر کے حلقے کے عوام کو پی ٹی آئی کیلئے ووٹ ڈالنے کی جانب راغب کیا۔

Comments

- Advertisement -