تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صولت مرزا کی رشتہ داروں سے آخری ملاقات

مچھ :  مچھ جیل میں صولت مرزا سے رشتے داروں کی ملاقات کرائی گئی، آخری ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ، بھائی بہنیں ، بھتیجیاں اور کزن شامل تھیں۔ صولت مرزا کو کل مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی، کوئٹہ سے جلاد مچھ جیل پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز میڈیا بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزا سے پوچھ گچھ کی، جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ ، تحقیقات یا تفتیش کی ضرورت نہیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دے دی جائے، صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی جائے گی، مچھ جیل میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، کوئٹہ سے جلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے بھی مؤخر ہوچکی ہے اور گزشتہ ہفتے اس کے تیسری بار ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کی بلیک وارنٹ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کئے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -