تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صولت مرزا کی زندگی کی ماضی کی چند تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی

کراچی : سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی زندگی کی ماضی کی چند تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

یہ تصویر ہے اس وقت کی جب صولت مرزاکو 1998ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا، صولت مرزا کی کراچی سینٹرل جیل میں قید بھی چند تصاویر بھی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صولت مرزا جیل کے اندرپتنگ بازی کر رہے ہیں، ایک تصویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جیل میں کسی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں صولت مرزا دیگر لوگوں کے ہمراہ شریک ہیں اور اپنے ساتھیوں کو کیک کھلا رہے ہیں ۔

سینٹرل جیل کی ایک اور تصویر میں صولت مرزا اپنے دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔

سینٹرل جیل کی ایک تصویر میں صولت مرزا نے جینس کی پینٹ اور شرٹ پہن رکھا ہے اورپوز مارتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

چند روز قبل منظر عام پر آنیوالی ایک اور تصویر میں صولت مرزا کو دیکھا جاسکتا ہے، جو کسی تقریب میں بچے کو اٹھائے شریک ہیں جبکہ ان کی نوجوانی کی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے وہ سیاسی جماعت کا بیج اٹھائے کھڑے ہیں۔

آخر میں وہ تصویر جو گذشتہ روز جاری ہوئی جس میں صولت مرزا کو پھانسی سے قبل دیکھا گیا ہے جس میں سفید رنگ کی ٹوپی لگائے بیٹھے ہیں اور کریم کلر کی جیکٹ بھی پہنے ہوئے ہیں، صولت مرزا کی حالیہ تصویر میں انہوں نے مونچھوں کے ساتھ ساتھ داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -