تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

صولت مرزا کی پھانسی میں تاخیر سے فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا، خورشید شاہ

لاہور / سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو قومی دھارے میں رکھنا ضروری ہے، دہشت گردی کا لیبل لگا کر اسے چھوڑ دینا ملکی سلامتی کیخلاف ہو گا۔

تفصلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کا بیان سچ بھی ہے تو اس کی سزائے موت پر عمل درآمد مؤخر کرنے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، جس کا سیاسی فائدہ ایم کیو ایم کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنا عسکری ونگ ختم کر کے قومی دھارے میں آنا چاہیئے۔ الطاف حسین نے آپریشن کے باوجود فوج کے ساتھ چلنے کا عندیہ دیا ہے جو خوش آئند ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کی نگرانی میں آپریشن ایم کیو ایم کی خواہش تھی، عزیر بلوچ پیپلز پارٹی پر الزامات عائد کر سکتا ہے کیونکہ اس کے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایشوز کی سیاست کی ہے، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے کنٹینر پر 4 ماہ تک احتجاج کیا لیکن نتیجہ مذاکرات کے بعد ہی نکلا ہے۔

پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔علاوہ ازیں اس سے قبل سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہا کہ عزیربلوچ نےپیپلزپارٹی کونقصان پہنچایا۔سندھ میں گورنرراج لگا توپورا نظام ہی چلتا بنےگا۔

خورشیدشاہ نےعزیربلوچ کےحوالےسے پیپلزپارٹی کی پوزیشن کی بھی وضاحت کی خورشیدشاہ نےیہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم کےبعد گورنرراج لگانا آسان نہیں۔

Comments

- Advertisement -