تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

طاہرالقادری اور عمران خان کل شہراہ دستور پرعید منائیں گے

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری اور عمران خان شاہراہ دستور پر عید کی نماز ادا کریں گے، عید کی نماز صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔

شاہراہ دستور ڈی چوک پر انقلاب کے متوالے اور نئے پاکستان کے خواہ عید الضحٰی کی نماز ایک ساتھ شاہراہ دستور پرادا کریں گے، جس کی امامت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے، تحریک کے انصاف کے سربراہ عمران خان ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں عید کی نماز ادا کریں گے، عیدکی نماز سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ منہاج القران اور عوامی تحریک کے تحت قربانی کے گوشت کا ایک حصہ، سیلاب زدگان کو، ایک حصہ آئی ڈی پیز کو اور تیسرا حصہ دھرنے والوں کے لئے ہوگا اور دھرنے کے شرکا کو عید کے تینوں روز کھانے میں گوشت ملے گا۔

ان کہنا تھا کہ عوام کے لئے شاہراہ دستور پر عید منانا انوکھی بات ہو گی تاہم یہاں کل تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ مل کر عید منائیں گے اور میں عید کی نماز کی امامت کراؤں گاجبکہ نماز نو بجے ادا کی جائے گی، بعض پولیس والوں نے عید کی نماز میں شمولیت کی اجازت مانگی ہے جس پر ان کو کہا ہے کہ وہ نماز ادا کر سکتے ہیں مگر ہمیں کارکنوں پر گولیاں چلانے والوں کے چہرے ابھی تک بھی یاد ہیں ان کو معاف نہیں کریں گے۔

طاہر القادری نے اعلان کیا کہ دھرنے کے شرکاء میں عید کے موقع پر خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے، بچوں میں کپڑے جبکہ عورتوں اور لڑکیوں کے لئے مہندی اور چوڑیوں کی تقسیم کا انتظام کیا جا رہا ہے، تمام افراد میں جوتے بھی تقسیم تاہم اگر ان کو جوتے کا سائز پورا نہ آئے تو شکایت نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -