تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

طاہرالقادری نے ڈیڈلائن کی معیاد بڑھانے کے لئے دوشرطیں رکھ دیں

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے دو شرائط رکھیں ہیں اوران کا اعلان حکومتی وفد سے ہی کراؤں گا۔

ڈاکتر طاہر القادری نے یہ اعلان وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور زاہد حامد سے فیصلہ کن مذاکرات کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دو شرائط کو منظور کرنے کا اختیار اسحاق ڈار کے پاس نہیں ہے لہذا حکومت کو دو گھنٹے کاوقت دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہماری دو شرائط پوری کردیں تو مذاکرات کے لئے مزید چند گھنٹے دیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند گھڑیوں کی بات ہے یہ دیوار بس گرنے ہی والی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہے لوگ اپنے حقوق کے لئے باہر نکل آئیں کیونکہ انقلاب اب فیصلہ کن موڑ پر آچکا ہے ، اسلام آباد کی سرزمین پر فیصلہ کرکے ہی جائیں گے۔

اے آروائی نیوزکے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کے سامنے جو دو شرائط رکھیں گئی ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں :

اول: سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے موقٔف کے مطابق درج کرکے اس کی کاپی ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے کی جائے۔

دوئم: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورسانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں نامزد دیگر تمام وزراء فی الفور استعفیٰ دیں۔

condition

 ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے باہر نکل آئیں کیونکہ آج کی رات روشن دن میں تبدیل ہونے والی ہے۔ انہوں نےعوام سےاپیل کی کہ اگر آج نہ نکلے تو پھر روز روز کوئی نہیں اٹھتا اس لئے گھروں کو تالے لگا کر نکل آؤ کہ آج رات تاریخ لکھیجائےگی۔


Dr Tahir ul Qadri Speech 27 Aug – Inqlab March by arynews

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں