تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طاہر القادری ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

سرگودھا: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو درجنوں کارکنوں کے ہمراہ ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق9  اگست کو جب عوامی تحریک کے کارکنان ہوم ِ شہدا میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے تو بھیرہ کے مقام پر عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ بھیرہ میں درج کیا گیا تھا اور انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کو ان کے درجنوں ساتھیوں سمیت اشتہاری قراردیا۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے سربراہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ’ وہ انتظار کررہے ہیں کہ شریف برادران کو کب اشتہاری قراردیا جائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں انقلاب آکر رہے گا جو ڈر رہے ہیں وہی اس قسم  کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پر ڈیل کے الزامات لگانے والے جواب دیں کہ کیا ڈیل کے نتیجے میں اشتہاری قراردیا جاتا ہے؟۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں