بغداد: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی فوج نے البغدادی نامی قصبے کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے جو امریکہ کے تربیتی اڈے سے فقط آٹھ کلومیٹردورتھا۔
دولتِ اسلامیہ نے البغدادی جو دریائے فرات کے کنارے پر واقع ہے پرگذشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ٹھیک اور موثر انداز‘ میں امریکی فصائی حملے کے بعدعراقی فوج نے البغدادی پرواپس قبضہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ عراق کے شہر نمرود میں موجود آثارِ قدیمہ کے ’کھنڈرات‘ کو تباہ کرنے پر دولتِ اسلامیہ کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
داعش نے نمرود شہر کے کھنڈرات پر بلڈوزر چلا دیئے
Comments
- Advertisement -