تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

علی ظفر کا ہدیہ نعت، شوبز شخصیات کے عید میلاد النبی ﷺ پر پیغامات

ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ﷺ کو مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، ہر شخص نے پرمسرت دن کو اپنے انداز سے منایا اور دوستوں کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔

پاکستانی اداکار اور معروف شخصیات نے بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ محسنِ انسانیت حضور اقدس ﷺ کے ولادت کے دن کو منایا اور مبارک باد پیش کی۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ’بَلَغَ الٌعُلا بِكَمالِہِ کوئی حد ہے اُن کے عروج کی‘ مشہور نعت کو نئے انداز سے پیش کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

اداکارہ مہوش حیات نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں سلام کے دو اشعار ’جن کے آنے سے روشن ہوئے  دونوں جہاں ، اُن ﷺ کے قدموں کی برکت پہ لاکھوں سلام‘ لکھے اور عالم اسلام کو ولادت النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار ہمایوں سعید نے ولادت النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک کے طول عرض میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے حوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کیا، رسول کریم ﷺ محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر معاشرے میں امن و آشتی قائم کریں کیونکہ آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا ہی درس دیا جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

Comments

- Advertisement -