تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلہ خصوصی انٹرویو

 اسلام آباد: بنی گالا میں شادی کے بعد پہلہ انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں نے ریحام خان کے بچوں کر دیکھا تو میں ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا  اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے مجھے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں اینکرپرسن مبشرلقمان کو شادی بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شادی میں بہت سارے دوستوں کو دعوت دینا چاہتا تھا ، تاہم ایسا نہیں ہوا ہم نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔کیونکہ پشاور حملے کے بعد علیشان طریقے سے شادی کرنا موضوع نہیں تھا، اسی وجہ سے ہم نے سادگی سے شادی کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی شادی میں بھی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے والدین سے کہا تھا کہ دھوم دھام سے شادی کرنے میں پیسے ضائع نہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے زندگی کا سب سے بڑا غم میری طلاق تھی کیونکہ اس کی وجہ سے میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے تھے، اگر میں ان کے چھوٹے ہوتے شادی کرتا تو ان کو بہت زیادہ دکھ ہوتا۔ جبکہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ  میں نے جو بھی فیصلہ لیا ہے اپنے بچوں کے بہتری کے لئے لیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اور عمران کے بچے ایک ہی عمر کے ہیں۔بچوں کے حوالے سے سوال پر ریحام نے کہا کہ ہمیں یہی بچے کافی ہیں اور ویسے بھی ہم کرکٹ تو کھیلتے نہیں ہیں تو ہمیں کوئی کرکٹ ٹیم تو نہیں بنانی۔

انٹرویو کے دوران جب ریحام خان سے یہ پوچھا گیا کہ انہیں عمران خان نے کیسے پروپوز کیا تھا ؟ تو انہوں نے کہا کہ عمران نے مجھے انتہائی شائستگی سے شادی کی پیشکش کی تھی، انہوں نے مجھے پروپوز کیا اور کہا کہ میں استخارہ کر رہا ہوں اور اس کے بعد ہم شادی کریں گے۔

عمران خا ن کا کہنا تھا کہ میرے لئے شادی کا فیصلہ مشکل تھا کیونکہ بچے چھوٹے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک خاندانی نظام ہوتا ہے جس میں تمام بچے ایک ساتھ بڑے ہوتے ہیں مگر برطانیہ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہے وہاں آپ کو اپنے بچے اکیلے ہی پالنا ہوتے ہیں اور پھر اگر آپ کی طلاق ہو جاتی ہے تو اس صورتحال میں تین بچے پالنا بڑا مشکل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ریحام کا کام دیکھا تو یہ دوسری وجہ تھی کہ میں ان کو پسند کرتا۔

مستقبل میں تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ صحافت میرا شوق ہے اور میں یہ کام جاری رکھوں گی ،شادی کی وجہ سے میں اپنے کیرئر کو ختم کرنا نہیں چاہتی کم از کم سال تک اپنے صحافتی کیرئیر سے منسلک رہنا چاہتی ہوں،  اس کے علاوہ میں اپنے پروجیکٹس پر بھی کام جاری رکھوںگی۔ اس پر عمران خان کا بھی مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر تو میرے پاس کوئی سو ارب کا حکومتی منصوبہ ہوتا تو میں ان کو کوئی ایسا عہدہ دے دیتا۔

عمران خان نے کہاکہ میری عمر62سال ہے مجھے اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، جس پر ریحام کا کہنا تھا کہ  لوگوں کی باتوں سے ڈرکراورتنقید سے گھبرا کرپیچھے ہٹنے والی نہیں ،میں نے جس شخص کوچنا وہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہیں اورمیرے اوپرکوئی اتنی بڑی ذمہ داری نہیں کہ میں گھبراجاؤں۔

 شادی کے تحفے کے حوالے سے ریحام کا کہنا تھا کہ میں نے فی الحال خان صاحب سے یہی تحفہ مانگا ہے کہ ہر ہفتے یا کم از کم مہینے میں ایک یا دو دفعہ پشاور ضرور لے جایا کریں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عزت اور کامیابی صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ،میں نے صاف دل سے شادی کی ہے اور ریحام کی خوبیوں کو دیکھ کر ہی شادی کا فیصلہ کیا ہے ،مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے میں نے اپنے اللہ کو جواب دینا ہے ریحام خان سے کبھی بے وفائی نہیں کرونگا۔

عمران خان نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں۔

Comments

- Advertisement -