تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان حیدرآباد پہنچ گئے، کراچی بھی آئیں گے

حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان حیدر آباد پہنچ گئے، عمران خان شہر کے عہدیداران کے ساتھ ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کریں گے اور بھٹ شاہ بھی جائیں گے۔

تحریک انصاف کے قائد آج صبح اپنی رہائش گاہ سے حیدر آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے اور ایک نجی طیارے کے ذریعے سہہ پہر کو حیدرآباد پہنچے ہیں۔

عمران خان دن بھرحیدر آباد میں پی ٹی آئی کے ذمے داروں کے ساتھ مصروف رہیں گے اور اس کے بعد کراچی کے لئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ این اے246 میں جاری انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

عمران خان کی حیدر آباد آمد کے موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ایئرپورٹ پر جمع تھی جو اپنے  لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے وہاں جمع ہوئے تھے، کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اوڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے حیدرآباد کے لئے روانہ ہوتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں میٹنگ میں شرکت کرکے آج رات کراچی پہنچوں گا کل کا سارا دن حلقہ این اے246 میں گزاروں گا۔


خوف کی فضا کو ختم کرنے کراچی جارہاہوں


انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف کی فضا ہے جو کہ ووٹر اور امیدوار کو ڈراتی ہے اسی فضا کو ختم کرنے جارہا ہوں انتخابی سرگرمی میرا حق ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’’سنا ہے میرے استقبال کے لئے انڈے اور ٹماٹر جمع کرلیے گئے ہیں‘‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم ہمارا حق ہے اگر ہمارا ایک بھی کارکن زخمی ہوا تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف برطانوی قانون کےتحت مقدمہ درج کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرخطروں کا سامنا نہیں کیا تو کراچی میں نوگو ایریا بنے رہیں گے لہذا ان کا کراچی جانا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں