تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان نے قومی اسمبلی ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی اور پھر وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانیکے ذریعےنواز شریف کی حکومت ہٹائیں گے، سول نافرمانی پر امن طریقے سے آزادی لینے کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ بجلی ،گیس کے بل نہیں دیں گے کیونکہ رائیوند میں بل نہیں آتا ، ٹیکس نہیں دیں گےکیونکہ میاں صاحب ٹیکس نہیں دیں گے، حکومت کل سارے کنٹینرز ہٹا دے، وہ پرامن رہیں گے، پولیس فیصلہ کر لے کہ انہوں نے عمران خان پر گولی چلانی ہے یا نہیں، اگر فائرنگ ہوئی تو پہلی گولی میں کھاﺅں گا۔

آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کل ریڈ زون کی جانب بڑھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آگے رہوں گا اور کارکن میرے پیچھے ہوں گے، پولیس اور کارکنوں کے درمیان میں کھڑا رہوں گا، پولیس فیصلہ کر لے کہ وہ عمران خان پر گولی چلائے گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ملک کی پولیس بنے، نواز شریف کے گلوبٹ نہ بنے اور جو گلو بٹ ہیں انہیں ابھی پیغام دیتا ہوں کہ تم نے ہتھیار اٹھائے تو تمہیں اس دنیا میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ وہ ریڈ زون کی جانب سے بڑھتے وقت کوئی ہنگامہ نہیں کریں گے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے، پر امن طریقے سے چلیں گے، میں اپنی پولیس کو پھر سے کہتا ہوں کہ کوئی ایسی چیز نہ کرنا کہ کسی قسم کا انتشار ہو کیونکہ ہم پرامن ہوں گے، میں سارے پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ چلیں، اپنی حکومت میں میاں شہباز شریف کو پل اور انڈر پاس بنانے کے کنٹریکٹ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کافی وقت دے دیا ہے لیکن میاں صاحب ضدی بچے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع مت چھوڑنا، سب لوگ اسلام آباد آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنونی پاکستانیوں کو تھوڑی غلط فہمی ہو گئی تھی جسے دور کرنا چاہتا ہوں، سول نافرمانی کی تحریک پرامن آزادی لینے کا بہترین ہتھیار ہے، نواز شریف لاہور چلے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک سے انہیں گھٹنوں پر لے آئیں گے، نواز شریف ہم سے بچ بھی گئے تو سول نافرمانی سے نہیں بچیں گے۔

عمران خان کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ جس طرح ان کی عمر کے لوگوں نے ان کرپٹ حکمرانوں کی غلامی کی ہے اسی طرح آنے والی نسل ان کے بیٹوں کی غلامی کرے، آپ سمجھیں کہ آپ کے حقوق کیا ہیں، جمہوریت کیا ہے، جمہوریت، آمریت اور بادشاہت میں کیا فرق ہے، جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں حکمران عوام کو جوابدہ ہیں، جس طرح حضرت عمر مسجد میں کھڑے تھے اور ایک عام آدمی نے کھڑے ہو کر حضرت عمر سے پوچھ لیا تھا کہ یہ کپڑے خریدنے کیلئے تجھے کہاں سے پیسے ملے، ہم بھی ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں احتساب کر سکیں، ہم خونی انقلاب نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ وہ دھاندلی سے بننے والی جعلی اسمبلیوں اور جعلی وزیراعظم کو نہیں مانتے۔

Comments

- Advertisement -