تازہ ترین

عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کاراستہ اپنایا،وزیراعظم کو استعفٰی کیلئے دھمکی دینا اور تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ دونوں قابل مذمت ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کا راستہ اپنایا،وزیراعظم کواستعفیٰ دینےکیلئےدھمکی دی جارہی ہے،پی ٹی وی پرحملےکےبعدعمران خان کوجرم کااحساس ہوا، پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ کی مذمت کرتےہیں۔

پرویزرشید نے کہا کہ ہر واقعےکی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی جاتی ہے، حملہ کرنیوالوں کی ضمانتیں تحریک انصاف نےکرائیں، پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کوٹائیگرکہاگیا، حملہ کرنےوالوں نےپی ٹی آئی کےجھنڈےاٹھارکھےتھے،عمران خان نے14اگست سےیکم ستمبرتک اشتعال انگیزتقاریر کیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکی اشتعال انگیزی پرعمران خان قطع تعلق کرلیں، شیخ رشیدنےملک جلانےکی بات کی توعمران سورہےتھے،انہوں نے کہا کہ فوٹیج موجودہےعمران خان نےپی ٹی وی پرحملہ کاحکم دیا،غلطی کا احساس ہونے پر حملہ آوروں کو واپس بلالیا، تمام باتوں سےثابت ہواحملہ آورعمران خان کےکارکن تھے،عمران خان کودہشتگردی کی ذمہ داری قبول کرناہوگی، عمران کی گرفتاری کافیصلہ حکومت نہیں عدالت کریگی۔

Comments

- Advertisement -