تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمران خان کا اتوارکو مینار پاکستان پرجلسے کا اعلان

اسلام آباد: عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے جلسے کے بعد  لاہور میں بھی اتوارکو جلسہ منعقد کرنے کااعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم اور خوف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی اب لوگوں کے ذہن بدل رہے ہیں، وزیراعظم جہاں جاتے ہیں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگتے ہیں، عوام نےفیصلہ کرلیا کہ نواز شریف کے استعفےکےبغیرجدوجہد ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حسنی مبارک قوم پر مسلط ہے اور آئی ایم ایف یا امریکا نہیں بلکہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے، نواز شریف کے امریکا میں متوقع استقبال کا سوچ کر ترس آرہا ہےعوام امریکا کی سڑکوں پر پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک 2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ایک پاکستان غریب کا ہے اور دوسرا امیر کا ،پاکستان میں تعلیم میں تو تین درجے بنا دئے گئے ہیں، انگلش میڈیم ، اردو میڈیم اور مدرسے ہیں، ایک نظام تعلیم نہیں ہے،8لاکھ بچے انگلش میڈیم اور 3کروڑ اردو میڈیم جبکہ 20لاکھ مدرسوں میں پڑھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بہت بڑا جلسہ کیا، ہر طرف عوام کا سمندر تھا لیکن ہمارے کراچی کے جلسے میں سب سے منفرد بات یہ تھی کہ ہمارے ساتھ تمام زبانیں بولنے والے لوگ موجود تھے، وہاں سندھی، بلوچی ، پشتون اور اردو بولنے والے سب لوگ تھے، ہم اس قوم کو تقسیم نہیں بلکہ ایک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ لینے بعد میں نے اندرون سندھ اور بلوچستان کے دورے کرنے کا ہیں کیونکہ سب سے زیادہ ظلم تو وہاں ہوتا ہے، وہاں سے بہت حکمران آئے مگر وہاں عوام کا کبھی فائدہ نہیں ہوا،عوام کو کبھی حقوق نہیں دیئے گئے، اس عوام کو حقوق ہم دلائیں گے، قوم اپنی حالت بدلنے کی کوشش کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ مدد کر رہا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 28 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -