تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عمران خان کا جاوید ہاشمی سےراستے جدا کرنےکااعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھےآگے بڑھنے کیلئے کسی کے کندھے کی ضرورت نہیں ہے، آج سے میرے اور جاوید ہاشمی کے راستے جُدا ہیں۔

اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا تو کل رات قتل عام نہ ہوتا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس تشدد سے اب تک 20 شہید جبکہ 500 زخمی ہو چکے ہیں۔

تحریک اںصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے جاوید ہاشمی صاحب کی سوچ پر افسوس ہے، عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ میں نے یہ سب کسی کے اشارے پر کیا اگر مجھے اشارے مل رہے ہوتے یا کسی کے کندھوں پر آنا ہوتا تو پہلے ہی ہلہ بول دیتے لیکن ہمیں صرف ایک ہی اشارہ چاہئے وہ پاکستانی قوم کا ہے جو جاوید ہاشمی بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے بیان پر بے حد افسوس ہوا آج سے ان کے اور میرے راستے جدا ہیں۔

عمران خان نے استعفیٰ نہ دینے والوں کو بھی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں گرفتار کیا گیا تو سارا پاکستان بند کردیں گے، ہمیں آنسو گیس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کارکنان تیار رہیں ہم مقابلہ کریں گے، عوام اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو اپنا جمہوری حق استعمال کریں، احتجاج ہمارا حق ہے، آزادی کیلئے قربانی دینا ہوتی ہے، عوام سڑکوں پر آئیں ملک بھر میں احتجاج کریں اور راستے بند کردیں

Comments

- Advertisement -