اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو سزا دئے بغیرآئندہ الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کے ہوتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات ممکن ہے، جس کا جواب عوام نے انتہائی پرجوش انداز میں نفی میں دیا۔
ان کاکہنا تھا کہ حسنی مبارک بھی الیکشن کراتا رہا لیکن جمہوریت نہیں آئی جب تک عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت نہیں آئے گی تب تک عوام کی حالت نہیں بدلے گی۔
Imran Khan Speech 27 Aug – Azadi March by arynews
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو مراعات دی گئیں ان کو اعلیٰ عہدوں سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کی جمہوریتوں میں جو فرق ہے وہ جمہوریت کا ہے، ہاں بیس سال قبل ایک مضبوط الیکن کمیشن بنا اور آج ہندوستان ہم سے کتنا آگے نکل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام عوام کو انصاف فراہم نہین کر سکتا تو پھر ہم بھی اس نظام کو تسلیم نہیں کرتے اوراس کے خلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں۔