تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان 21 اپریل رات 9 بجے مینار پاکستان پر خطاب کریں گے

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان 21 اپریل رات 9 بجے مینار پاکستان پر خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور تیار ہو !مینار پاکستان پر پاکستان بنانے کی قرارداد منظور ہوئی ، اب وہیں پاکستان بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی، پوری قوم کی ایک ہی آواز امپورٹڈ حکومت نامنظور، عمران خان 21 اپریل رات 9 بجے مینار پاکستان پر خطاب کریں گے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کو 21 اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی قیادت میں وفد نے اجازت کیلیے ڈی سی لاہور سے ملاقات کی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹیلی جنس بیورو رپورٹ کی روشنی میں جلسے کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد پشاور اور کراچی میں بڑے عوامی جلسے کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -