تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غازی عبدالرشید قتل کیس : پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشروط طور پر کالعدم قراردے دئیے اور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی پر دوبارہ وارنٹ جاری ہوں گے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل ملک طاہر محمود عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس ان کے وکیل نے عدالت میں پیش کر دی ہیں ۔

مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف صحت کی خرابی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے، جسٹس نورالحق قریشی نے مشرف کے وکیل سے استفسار کیا کہ مشرف مسلسل پیشیوں میں عدالت کے بلانے پر پیش نہیں ہوئے ۔

عدالت نے سابق صدر کی لال مسجد آپریشن کیس میں ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری مشروط طور پر کالعدم قرار دے دی ہے اور ماتحت عدالت کے حکم پر ضمانتی مچلکے جو ضبط ہوئے تھے، عدالت نے بحال کر دئیے اور حکم جاری کیا کہ 27 اپریل کو مشرف ماتحت عدالت میں پیش ہوں ورنہ گرفتاری ورانٹ بحال کر دیئے جائیں گے۔

 

۔

Comments

- Advertisement -