تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فرانس : مسلمانوں پر حملوں کی تعداد دگنی ہوگئی

فرانس : دو ہفتے قبل فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو پر حملے کے بعد مسلمانوں پر حملوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

فرانس میں اسلام فوبیا کی لہراورمسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوگیا۔ مساجد پرحملے معمول بن گئے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز رویے میں اضافہ ہوا ہے۔

فرانس میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق جریدے پر حملے کے بعد پورے ملک میں ملسمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک سو دس گنا بڑھ گئے ہیں، صرف دو ہفتوں کے درمیان سو سے زائد واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔

مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ مسجدوں اور کمیونٹی سینٹرز کی دیواروں پربھی دھمکی آمیز نعرے لکھے جا رہے ہیں، مسلمانوں کی مختلف تنظمیوں نے مسلمانوں پرحملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانس کے مسلمانوں کی مرکزی کونسل کےایک عہدیدار عبداللہ زکری نے کہا کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق 21 مرتبہ مسلمانوں سے متعلق عمارتوں پر فائرنگ اور بعض عمارتوں پر دستی بموں کے ذریعے حملے کئے گئے ہيں  جبکہ 33 موارد میں حملے کی دھمکی دی گئی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد اپنے اقدامات صرف اسلام کے نام پر انجام دیتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا دین صرف دہشت گردی اور بربریت ہے دہشت گردوں کا دین ، اسلام نہیں ہے۔

یاد رہے دو ہفتے قبل فرانس کے جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -