تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

فرانس میں ذہنی بیمارڈاکیے نے 13000 خطوط چرالیے

پیرس: فرانسیسی کورٹ نے ذہنی بیمار ڈاکیے کو 13000 خطوط چوری کرنے کے الزام میں چھ ماہ کی سزا سنادی ہے، تمام ترخطوط مجرم کے گھرکے بالاخانے سے برآمد ہوئے۔

باسٹھ سالہ ریٹائرڈاکیاجس کا تعلق شمال مشرقی فرانس سے ہے، عدالت نے اس پر4000 یورو کاا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مجرم کے مالک لا پوسٹے نے تمام ترخطوط واپس پہنچانے کی حامی بھرلی، جن میں سب سے پرانا خط 2001 کا ہے۔ مجرم کو کئی سال شک کی نگاہ سے دیکھا گیا اوربالاخر 2011 میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

پولیس نے تمام ترخطوط مجرم کے گھرکے اوپری حصے سے برآمد کیے جن کی تعداد کل13694 تھی جس میں 6000 پوسٹ کارڈ بھی شامل تھے۔ بہت سے خطوط ایسے تھے جنہیں کبھی نہیں کھولا گیا تھا۔۔

دوسری جانب مجرم کے وکیل کا کہنا ہے کہ مجرم ایک ذہنی بیماری میں مبتلا جس کے تحت مریض چیزوں کو بلاوجہ جمع کرے کے خبط میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر مجرم نے پیسے یا کسی دوسری چیز قیمتی شے کے لئے انہیں چرایا ہوتا تو وہ سب کے سب لفافےکھول چکا ہوتا اور انہیں اس طرح سنبھا کر رکھنے کے بجائے تلف کردیتا۔آ

واضح رہے کہ 550 سے زائد صارفین نے مقدمے کے دوران اپنی قیمتی اشیاء کے دعوے دائر کیے تھے لیکن انتہائی قلیل تعداد کے نقصانات کا ازالہ کیا گیا جس کی کل مالیت 900 یورو بنتی ہے۔

واضح رہے کہ سن 1790 سے فرانس میں ڈاکیوں کو حلف اٹھانا پڑ تا ہے کہ وہ صارفین کی اشیا کی حفاظت کریں گے اوررازداری کو بھی برقرار رکھیں گے۔

گزشتہ دسمبرمیں بھی اسی نوعیت کے ایک ڈاکیے کو 23500 خطوط چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ااور اسکے خلاف عدالت میں کاروائی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں