تازہ ترین

فیس بک میسنجراستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرگئی

نیویارک: سوشل میڈیا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اپنے پیغامات کو اپنے پیاروں تک پہنچانے کے لیے فیس بک پر زیادہ اعتماد کرنے لگے ہیں اسی لیے تو فیس بک میسینجر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ’اسٹینڈ الون میسیجنگ ایپ‘ کو رواں سال اپریل میں 20 کروڑ لوگ  استعمال کر رہے تھے تاہم صرف چند ماہ میں حیرت انگیز طور پر یہ تعداد بڑھ کر 50 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیغامات تجربات کو جنتا ممکن ہے بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیس بک کی مصنوعات کے ڈائریکٹر پیٹر مارٹینازی کا  کہنا تھا کہ لوگ ایک دوسرے سے کس طرح منسلک رہتے ہیں، اس مقصد کی خاطر میسیجنگ بہت اہم ہے اورجب  2011 میں  میسنجر لانچ کیا گیا تھا تو کمپنی اپنے صارفین کو آپس میں رابطہ رکھنے کا تیز تر اور بھرپور طریقہ فراہم کرنے کے لیے بہت پرجوش تھی، اپریل میں فیس بک نے اپنے صارفین سے کہا تھا کہ ویڈیو بھیجنے، مفت فون کال کرنے اور چیٹ کرنے کے لیے انہیں ایک علیحدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گی تو صارفین نے فیس بک کے اس فیصلے پر تنقید کی تھی۔

مارٹینازی کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود ہم اپنے میسنجر کی صلاحیت اور رفتار میں بہتری کی کوشش کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 کروڑ صارفین ایک بہت بڑا سنگ میل ہے تاہم اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -