تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فیس بک کی مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی تیاری

نیویارک: فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ غربت میں ڈوبے ہوئے افریقی ممالک کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں، زکر برگ نے برِاعظم افریقہ کے طول و عرض میں انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے ووڈا فون سمیت کئی موبائل فون کمپنیوں سے بات چیت کی تھی مگر ان کے تیار نہ ہونے کے بعد اب وہ برطانوی سیٹیلائٹ کمپنی سے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس کمپنی کے برِاعظم افریقہ کے اوپر دو مصنوعی سیارے موجود ہیں اور یہ مزید تین سیارے جلد ہی خلاء میں پہنچانے کی تیاری کر رہی ہے۔

زکر برگ کا کہنا ہے کہ افریقہ کے غریب عوام کو مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا جائے تو نہ صرف انہیں تعلیم اور صحت جیسی سہولیات باآسانی مل سکیں گی بلکہ عالمی پیداواری صلاحیت میں بھی 25 فیصد اضافہ ہو جائے گا، انہوں نے انٹرنیٹ ۔ او آر جی نامی پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے، جس کا مقصد تمام دنیا کے انٹرنیٹ سے محروم انسانوں تک یہ سہولت پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے ، وہ اس پہلے ایبولا وائرس کے خاتمے کے لیے امدادی مہم بھی شروع کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -