تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فیصل آباد: فائرنگ کرنے والا شخص کون تھا، معمہ حل نہ ہوسکا

فیصل آباد : گذشتہ روزاحتجاج کے دوران فائرنگ کرنے والے شخص کا معمہ حل نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق ن لیگ سے تھا جبکہ سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے سے کوئی تعلق نہیں۔

فیصل آباد میں تحریکِ انصاف کے احتجاج کے دوران فائرنگ کرنے والا اب تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکا ہے، وہ کون تھا اور اسکا تعلق کس جماعت سے تھا، یہ ایک معمہ ہے جو اب تک حل نہ ہوسکا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  دن دیہاڑے پولیس کے سامنے فائرنگ کرنے والا شخص رانا ثناء اللہ کے داماد کا گارڈ تھا۔

rana-sanaullah

دوسری جانب رانا ثناء اللہ اس بات سے انکاری ہیں اور کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص سے انکا کوئی تعلق نہیں، سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان کے بیان کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص آخر کون تھا؟ بتانے سے گریز کیا جارہا ہے۔

new-clash

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے پلان سی پر عمل درآمد کر تے ہوئے فیصل آباد کو بند کردیا اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے کارکن بھی بڑی تعداد میں احتجاج کے مقام پر پہنچے اور عمران خان کے خلاف نعر ے لگانا شروع کر دیئے۔

اس صورت حال میں دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی ، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکنان جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد  صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی تھی۔

Shooter

Comments

- Advertisement -