تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

قائد الطاف حسین کا کراچی کی گلی گلی میں دھرنے کا اعلان

لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کی رہائی کے لیے کراچی کی گلی گلی میں دھرنے کا اعلان کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں چھاپے کے بعد ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے  بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے کچھ عناصر محب وطنوں کو فوج کاغدار بنانے پرتلے ہوئے ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کےارکان اسمبلی کے رابطہ دفتر پر رینجرز کے چھاپے کے بعد ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کارکنوں کوعدالت میں پیش کئے بغیر لاشیں سڑکوں پر پھینک دی جاتی ہیں۔

الطاف حسین نےکہا کہ ایم کیوایم نے ہرمشکل وقت میں فوج کا ساتھ دیا ،فوج کے شہداء کے لئے چراغ جلائے، ملین مارچ کیا تاہم پیرا ملٹری میں کون لوگ ہماری خدمات کا یہ صلہ دے رہے ہیں۔

الطاف حسین نے مسلح افواج کے سربراہ سے اپیل کی کہ فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ان کا کہنا تھا کہ دورانِ حراست ایم کیوایم کارکنوں کو گالیاں دی جاتی ہیں اور بھارتی ایجنٹ کہا جاتا ہے یہ سلسلہ بند کروایا جائے یم کیوایم کے قائد نے کہا کہ کراچی میں فوج اور ٹینک لےکرآئیں اور مہاجروں کوچن چن کرختم کردیں۔

الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنان کی گرفتاریاں بل جواز ہیں، شہر میں بھتے کی پرچیاں آنا اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، کارروائی صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہورہی ہے کیا باقی جماعتیں دودھ کی دھلی ہوئی ہیں۔

الطاف حسین نے صدرِ پاکستان، وزیراعظم ، وفاقی وزیرِداخلہ اور وزیرِاعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایم پی اے آفس سے گرفتارکئے گئےکے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

کراچی میں رینجرز آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری پر پارٹی رہنماؤں سمیت کارکنان سراپا احتجاج ہیں، مرکزی دھرنا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جاری ہے،  گلشن معمار میں جنرل ورکز کے اجلاس کے دوران درجنوں کارکنان کی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئی اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کے شُرکاء سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شہر بھر میں دھرنوں کا اعلان کیا تھا، الطاف حسین نے کہا کہ کوششوں کے باوجود وزیرِاعلیٰ سندھ سے رابطہ نہیں ہوپا رہا،  بسا اوقات انسان کے اندر شیطان حلول کرجاتا ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ الفاظ دوبارہ سننے کو نہ ملیں۔

ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم دفتر پر چھاپے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فوج کا کام تنظیموں کو توڑنا نہیں ہے، فوج کوسیاست سے نکالاجائے، فوج کے ساتھ ہوں لیکن غلط کام میں ان کےساتھ نہیں۔

  ۔

۔

Comments

- Advertisement -