تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

قومی ایکشن پلان: مذہبی نفرت پھیلانے والے دوہزارافراد گرفتار

اسلام آباد: قومی لائحہ عمل پرعملدرآمدکی تازہ ترین رپورٹ وزیراعظم کوپیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتارکیا گیا۔

وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی لائحہ عمل پلان کے تحت چودہ ہزارآٹھ سو چھیاسی آپریشنزمیں دس ہزار چھے سو سولہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاؤڈاسپیکرکےغلط استعمال پردوہزار پینتیس افراداورمذہبی منافرت پرمبنی تقاریرکرنے پرپانچ سو چالیس افرادگرفتارکیے گئے۔

وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس دسمبر سے اب تک تین ہزارچارسوچالیس افغان پناہ گزین واپس بھجوائےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رقم کی غیرقانونی منتقلی پراٹھارہ مقدمات میں چوبیس افراد گرفتاراوررقم کی غیرقانونی منتقلی کی روک تھام کے دوران سات کروڑ پندرہ لاکھ روپےبرآمد ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک دوکروڑ پچپن لاکھ موبائل کنکشنز کی تصدیق کی جاچکی ہے اورغیرتصدیق شدہ سموں کو بند کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں