تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

قومی سلامتی کونسل میں بھارتی جارحیت پرہر فورم پرآواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی اور آپریشن ضربِ عضب پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ملڑی آپریشن نے اس غیر معمولی صورت حال اور اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی، مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے اجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے اب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات کی تٖفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک تھے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹر پرویز رشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیزسمیت اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ نیول ایڈمرل ذکااللہ اور قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیز نے الگ الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -