تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاہور:اسکول کے گودام میں آگ، الیکشن 2013 کا ریکارڈ جل گیا

لاہور:گورنمنٹ جونیئر سینٹرل ماڈل اسکول کے گودام میں الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی، جس پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

ریٹی گن روڈ پر واقع اسکول کے تہہ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث الیکشن 2013 کا ریکارڈ جل گیا، آگ لگتے ہی اسکول میں بچوں کو چھٹی دے دی گئی، فائربریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

اسکول کے تہہ خانے میں دھواں بھر جانے کے باعث آگ بھجانے میں مشکلات پیش آئیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن پنجاب عبدالحمید نے کہا کہ گودام میں ریزور سامان تھا، جو ضمنی الیکشن میں استعمال ہونا تھا ، الیکشن 2013 کا ریکارڈ ڈی سی او آفس میں محفوظ ہوتا ہے، بظاہر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

قائم مقام الیکشن کمیشن پنجاب خلیق الرحمن کا کہنا ہے کہ اسکول کی بیسمنٹ میں غیرانتخابی سامان موجود تھا جبکہ ووٹنگ کے حوالے سے کسی قسم کا ریکارڈ اسکول میں موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب اسکول میں ریکارڈ جلنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اہم ریکارڈ جلنے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، حکومت نے الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں، آگاہ کیا جائے۔

ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فون پر اطلاع ملنے پر اسکول پہنچا، دوہزار تیرہ سے الیکشن کا سامان موجود ہے۔

اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ا سکول کی بیسمنٹ میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن والے بتائیں کہ آگ میں کیا جلا ہے۔

Comments

- Advertisement -