تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے شہید 14افراد کی نماز جنازہ ادا

لاہور: داروغہ والا میں گزشتہ روز مسجد کی چھت گرنے سے چوبیس نمازی شہید ہوئے، جن میں سے چودہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، شہداء کو نماز جنازہ کے بعد مومن پورہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں حالیہ بارشوں سے کئی دل دہلا دینے والے حادثات سامنے آئے، جسمیں افسوسناک واقع گذشتہ روز داروغہ والا کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں ظہر کی نماز کے دوران دو منزلہ مسجد کی چھت مہندم ہوگئی، جس کے باعث نمازی جن میں بچے بوڑھے جوان سب ہی شامل تھے ملبے تلے دب گئے، واقعہ کے فورا بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔

مسجد کی چھت گرنے کی سب سے بڑی وجہ مسجد کی ایک دیوار جو کچی مٹی سے بنائی گئی تھی، جو مسلسل دو روز سے جاری بارشوں کے باعث مسجد کا بوجھ نہ برداشت کرسکی اور مہندم ہوگئی۔

ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ نکلنے والے ایک نمازی کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائی میں کافی تاخیر ہوئی، لوگوں کوتنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر لاہور کی انتظامیہ کی نااہلی بھی اس وقت کھل کر سامنے آگئی، جب ڈی سی او لاہور اور کمشنر کی موجودگی میں کرین دو گھنٹے تک صرف اس وجہ سے کام شروع نہیں کرسکی کہ اس میں ڈیزل نہیں تھا۔

کرین آپریٹر کے احتجاج کرنے پر کرین میں ڈیزل ڈالا گیا  اور دوپہر کو گرنے والی چھت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے آدھی رات تک کارروائی کرنا پڑی،  وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دروغہ والا میں مسجد کے مقام کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

Comments

- Advertisement -