تازہ ترین

لاہورمیں ایدھی ایمبولینس سروس بند ہوگئی

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی ادارے ایدھی نے ایمبولینس سروس بند کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث گزشتہ روز سے لاہور شہرمیں ڈیزل اور پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث ملک کے سب سے بڑےرفاعی ادارے ایدھی نے اپنی ایمبولینس سروس بند کردی ہے اورتمام ایمبولینس گاڑیاں ایدھی کے سرکل آفس کے سامنے جمع ہورہی ہیں۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت چار سے پانچ گاڑیاں فیلڈ میں ہیں اور کچھ دیرمیں ان میں بھی ایندھن ختم ہوجائے گا جس کے بعد ایمبولینس سروس مکمل طور پربند ہوجائے گی۔

ایمبولین سروس کی بندش سے شہر میں زخمی نا تو اسہتال پہنچ پائیں گے نا ہی مریضوں اور میتوں کو منتقل کیا جاسکے گا۔ایمبولینس سروس کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اورحکومت نے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس او کے پاس صرف پاس قومی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے صرف سات روز کا ذخیرہ باقی ہے ، پی ایس اوانتظامیہ نے حکومت سے فوری طور پرواجب الادا رقم میں سے پچاس ارب روپے طلب کرلیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں