لاہور: مقامی عدالت نے یوحنا آباد میں زندہ جلائے گئے دو افراد کے قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوحنا آباد میں دوافراد کو زندہ جلانا دہشت گردی ہے، مقتولین کو پولیس کے سامنے جلایا گیا، جس سے پولیس کی غفلت سامنے آگئی۔
درخواست گزار نے بتایا کہ فوٹیج اور تصاویر سے باآسانی ذمہ داروں کی شناخت ہوسکتی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
درخوست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ملوث افراد کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج اور کیس کو فوجی عدالت بھجوانے کا حکم دے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پولیس سے دو اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے
واضح رہے کہ لاہور یوحنا آباد میں دو چرچز پر حملہ میں 21افراد لقمہ اجل بنے اور مسیحی عبادت گاہوں پر حملے کے بعد مشتعل افراد نے بے قصور‘ معصوم اور انتہائی غریب 2 افراد کو بےگناہ ہونے کے باوجود زندہ جلادیا تھا، جن کی شناخت محمد نعیم اور بابر نعمان کے نام سے ہوئی تھی۔