تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہورہائی کورٹ نے سگنل فری منصوبہ کالعدم قرار دے دیا

لاہور: ہائیکورٹ نے شہرکی مرکزی جیل روڈ کو سگنل فری بنانے کے منصوبے کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ فل بینچ کی جانب سے جاری کیا گیا فیصلہ 110 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ضلعی حکومتوں کا اختیار ہے، ایل ڈی اے بڑے منصوبے شروع نہیں کرسکتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کوریڈور فری منصوبہ محکمہ موحولیات سے اجازت لئے بغیر شروع کیا گیا جو غیر قانونی ہے، محکمہ موحولیات کی اجازت کے بغیرکوئی بھی منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکتا، محکمہ موحولیات خود مختار ہے مگر پنجاب حکومت نے اسے اپنا ذیلی ادارہ بنا رکھا ہے۔

عدالت نے کوریڈور فری منصوبے کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایل ڈی اے بلدیاتی انتخابات تک کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کرے گا، جبکہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی جی موحولیات کا معاملہ نیب کو بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -