تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

براہ راست اپڈیٹ: پہلہ ون ڈے پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

لاہور: ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے میں بھی شاہین چھاگئے، زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں اکتالیس رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں شاہینوں نے زمبابوے کے سامنے375 رنزکا کوہ ہمالیہ کھڑاکردیا، اظہرعلی اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن قدم جماتے ہی بولرز کی درگت بنانا شروع کردی۔

زمبابوین بولرز وکٹیں لینا تو دوررنزکو بریک لگانے میں بھی ناکام رہے،اظہر علی اورحفیظ نے نصف سنچریاں جڑ کرٹیم کو اپناپلیٹ فارم فراہم کیا، بدقسمتی سے دونوں ہی اوپنرز لمبی باری کھیلنے میں ناکام ہوئے، اظہرعلی اناسی اور حفیظ پچیاسی رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد شعیب ملک اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 375 تک پہنچایا، شعیب ملک کیرئیر کی شاندار سنچری بنائی،  جبکہ حارث سہیل 87رنز بنائے۔

حدف کے جواب زمبابوے ٹیم تین سو چہتر رنز کا ہمالیہ  جیسا حدف دیکھ کر دیکھ کر پریشر میں آگئے، مہمان ٹیم کے پنستھ رنز پر دونوں اوپنر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

کپتان ایلٹن چگمبورا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی لیکن چگمبورا کی سنچری بھی زمبابوے کو شکست سے نہ بچاسکی، مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر تین سو چونتس رنز بناسکی۔

اس سے قبل اب تک پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی 20 میچ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستانی ٹیم کامیاب رہی، آج سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف سیریز کے لیے16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں شعیب ملک اور محمد سمیع کی واپسی ہوئی ہے اور عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں جو اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلیں گے۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا جوش و خروش قابل دید ہے اور اور تماشائی اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔


براہ راست اپڈیٹ


 

 


زمبابوے اننگز


زمبابوے کو شکست کا سامنا ، پاکستان 41 رنز سے فتح یاب ہوگیا۔

اوور نمبر 50: انور علی نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 334/5 ہوگیا۔

اوور نمبر 49: وہاب ریاض نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 322/5 ہوگیا۔

اوور نمبر 48: انور علی نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 315/5 ہوگیا۔

اوور نمبر 47: وہاب ریاض نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 309/5 ہوگیا۔

اوور نمبر 46: محمد سمی نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 303/5 ہوگیا۔

اوور نمبر 45: وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کرکے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 294/5 ہوگیا۔

پانچویں وکٹ: زمبابوے کے کپتان چکمبورا 117 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 44: محمد سمی نے 22 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 292/4 ہوگیا۔

زمبابوے کے کپتان چکمبورا کی شاندار سنچری

اوور نمبر 43: وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کرکے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 270/4 ہوگیا۔

چوتھی وکٹ: ولیمز 36 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 42: شعیب ملک نے 12 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 263/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 41: شعیب ملک نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 251/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 40: انور علی  نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 240/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 39: وہاب ریاض نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 233/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 38: انور علی نے 11 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 222/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 37: وہاب ریاض نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 211/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 36: محمد حفیظ نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 207/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 35: شعیب ملک نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 200/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 34: محمد حفیظ نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 192/3 ہوگیا۔

اوور نمبر 33: شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 190/3 ہوگیا۔

تیسری وکٹ: مساکدزا 73 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 32: محمد حفیظ نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 180/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 31: شعیب ملک نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 171/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 30: محمد حفیظ نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 167/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 29: محمد سمی نے 14 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 164/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 28: محمد حفیظ نے 8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 150/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 27: یاسر شاہ  نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 142/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 26: محمد حفیظ نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 139/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 25: یاسر شاہ نے4  رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 137/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 24: محمد حفیظ نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 133/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 23:  یاسر شاہ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 126/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 22: محمد حفیظ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 120/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 21:  یاسر شاہ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 114/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 20:  حماد اعظم نے 10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 108/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 19:  یاسر شاہ نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 98/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 18:  حماد اعظم نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 87/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 17:  یاسر شاہ نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 83/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 16:  حماد اعظم  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 78/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 15:  وہاب ریاض  نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 74/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 14:  حماد اعظم  نے 7 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 72/2 ہوگیا۔

اوور نمبر 13:  وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے نے 3 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 65/2 ہوگیا۔

دوسری وکٹ: سیباندا 23 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 12:  حماد اعظم  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 62/1 ہوگیا۔

اوور نمبر 11:  وہاب ریاض  نے 2 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 58/1 ہوگیا۔

اوور نمبر 10:  انور علی نے ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 56/1 ہوگیا۔

پہلی وکٹ: سکندر رضا 36 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 09:  وہاب ریاض  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 50/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 08:  انورعلی  نے  10 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 46/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 07: محمد سمی  نے  8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 36/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 06:  انورعلی  نے  1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 28/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 05:  محمد سمی  نے  8 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 27/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 04:  انورعلی  نے  5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 19/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 03:  محمد سمی  نے  1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 14/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 02:  انور علی نے  12 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 13/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 01:  محمد سمی نے  1 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 1/0 ہوگیا۔


شعیب ملک کی شاندار سنچری


شعیب ملک نے اپنے کیرئیر پر چھایا جمود توڑ دیااور ان کا بیٹ رنز اگلنے لگا۔

 شعیب ملک پہلے ون ڈے میں چھاگئے،چھ سال میں ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونے والے سابق کپتان نے چھ سال بعد سنچری بناکر انتخاب کو درست ثابت کردیا۔

شعیب ملک نے آخری بار نصف سینچری یا اس سے بڑی اننگز دو ہزار نو میں بھارت کیخلاف کھیلی تھی جس کے بعد شعیب کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے تھے۔

دوہزار نو میں بھارت کے خلاف سینچری بناکر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا دل جیتا تھا۔


پاکستان اننگز


پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 376 رنز کا حدف دے دیا

آخری اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر  پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 375/3 ہوگیا۔

اننچاسویں اوور میں پاکستان نے 14 رنز بنائے،شعیب ملک کی شاندار سینچری، پاکستان کا مجموعی اسکور 370/2 ہوگیا۔

اڑتالیسویں اوور میں پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 356/2 ہوگیا۔

سیتالیسویں اوور میں پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 345/2 ہوگیا۔

چھیالیسویں اوور میں پاکستان نے 14 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 339/2 ہوگیا۔

پینتالیسویں اوور میں پاکستان نے 16 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 325/2 ہوگیا۔

چوالیسویں اوور میں پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 309/2 ہوگیا۔

تیتالیسویں اوور میں پاکستان نے 14 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 301/2 ہوگیا۔

بیالیسویں اوور میں پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 287/2 ہوگیا۔

اتالیسویں اوور میں پاکستان نے 15 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 278/2 ہوگیا۔

چالیسویں اوور میں پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 263/2 ہوگیا۔

انتالیسویں اوور میں پاکستان نے 10 رنز بنائے، شعیب ملک شاندار نصف سینچری کرنے میں کامیاب جبکہ  پاکستان کا مجموعی اسکور 255/2 ہوگیا۔

اڑتیسویں اوور میں پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 245/2 ہوگیا۔

سیتیسویں اوور میں پاکستان نے 12 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 239/2 ہوگیا۔

چھتیسویں اوور میں پاکستان نے5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 227/2 ہوگیا۔

پیتیسویں اوور میں پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 222/2 ہوگیا۔

چوتیسویں اوور میں پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 215/2 ہوگیا۔

تیتیسویں اوور میں پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 205/2 ہوگیا۔

بتیسویں اوور میں پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 194/2 ہوگیا۔

اکتیسویں اوور میں پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 188/2 ہوگیا۔

تیسویں اوور میں پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 185/2 ہوگیا۔

انتیسویں اوور میں پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 181/2 ہوگیا۔

اٹھائیسویں اوور میں پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 177/2 ہوگیا۔

دوسری وکٹ: محمد حفیظ 86 رنز بنا کر اوتیسیا کی گیند پر آوٹ

ستائیسویں اوور میں پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 174/1 ہوگیا۔

میچ کے چھبیسویں اوور کی پانچویں بال پر اظہر علی 79 رنز بنا کراٹسیا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں، جبکہ پاکستان کا اسکور 170 رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

پچیسویں اوور کی دوسری اور تیسری بال پر محمد حفیظ نے دو شاندار چھکّے لگائے، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 160ہوگیا۔ اب تک حفیظ اور اظہر کی 160 بالز پر 150 رنز کی پارٹنر شپ مکمل ہوگئی۔

چوبیسویں اوور کے اختتام پر اسکور 147 ہے۔

میچ کے 23ویں اوور میں پاکستانی اوپنرز جمے ہوئے ہیں اور ٹیم کا اسکور 144 رنز ہے، محمد حفیظ 67 اور اظہر علی 70 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بائیسویں اوور میں قومی ٹیم کا اسکور 135 رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے

اکیسویں اوور کی پہلی بال پر محمد حفیظ نے اپنی شاندار نصف سنچری 60 بالز میں مکمل کرلی، اور پاکستان کا مجموعی اسکور 123 تک جا پہنچا۔

بیسویں اوور میں گیارہ رنز کے اضافے سے قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 114 رنز تک پہنچ گیا۔

میچ کے انیسویں اوور میں پاکستان نے 103 رنز بنالئے۔

اٹھارہویں اوور میں صرف دو رن بن سکے، اور ٹیم کا اسکور 96 ہے۔ محمد حفیظ بھی 39 رنز بنا کر اپنی نصف سینچری کے قریب ہیں۔

اوپنر اظہر علی نے میچ کے سترہویں اوور کی چھٹی  بال پر 55 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، اور قومی ٹیم کا مجموعی اسکور94 تک پہنچا دیا۔

سولہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم نے 89 رنز بنا دیئے،اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔جبکہ اسکور کا مجموعی تناسب 5.56 ہے۔

پندرہ اوور میں محمد حفیظ نے شاندار چھکا لگا کرمجموعی اسکور83 تک پہنچا دیا۔

چودہ اوور میں پاکستان نے  بغیر کسی ننقصان کےستر رنز اسکور کئے۔

تیرہویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 61 رنز ہے، اور اب تک پاکستان کا کوئی کھالڑیی آؤٹ نہیں۔

  بارہویں اوور میں صرف دو رن بن سکے، اور پاکستان کا مجموعی اسکور چھپن رنز ہے، جبکہ رنز کا تناسب 4.72 ہے۔

میچ کے گیارہویں اوور میں قومی ٹیم کااسکور چون رنز کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے۔

دس اوور میں پاکستان کے سینتالیس رنز ہیں جبکہ حفیظ پندرہ اور اظہر علی اکتیس رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔

نویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا اسکور چھتیس رنز ہے اور اسکا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں۔

میچ کے آٹھویں اوور کی پانچ بالز پر صرف ایک رن بن سکا تھا، جبکہ آخری بال پر محمد حفیظ نے چوکا مار کر اسکور ستائیس کردیا۔

ساتویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی  نقصان کے اکیس رنز بنالئے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت چھٹے اووور کا کھیل جاری ہے، اور پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے سترہ رنز ہے۔اظہر علی نے  تیرہ اور محمد حفیظ چار رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔


شائیقین پُرجوش


پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ بھی بحال ہوگئی، ٹیم کو سپورٹ کرنے چاچا کرکٹ بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

پاکستان میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔ چھ سال بعد ون ڈے کا میدان بھی سج گیا، شائقین دیوانہ وار دوڑے چلے آئے، کوئی ٹکٹ حاصل نہ کرسکا تو کوئی وقت پر نہ پہنچ پایا۔

قذافی اسٹیڈیم عوام سے کچھا کھچ بھرگیا، لمبی لمبی قطاروں میں لگنے کے بعد شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ ننھے فینز بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

 چھ سال تک غیر ملکی سرزمین پر پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے والے چاچا کرکٹ نے بھی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ بعد کا نعرہ لگادیا۔

شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ زمبابوے کے بعد دیگر بین الاقوامی ٹیمیں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بڑھانے پاکستان کا رخ کریں گی۔


 پاکستان کا  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، پہلے ون ڈے کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس کپتان اظہر علی نے جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک ، فاسٹ بولر محمد سمیع، انور علی اور حماد اعظم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر جنید خان فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر یہ ان کے کیرئیر کا پہلا میچ ہے جس کی خوشی وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ ساٹ ادھر زمبابوے کپتان نے بھی سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Comments

- Advertisement -