تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لاہور: پی ٹی آئی کے احتجاج کا آغاز ہو گیا، شہر کا بیشتر علا قہ بند

لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں دھرنے اور احتجاج  شروع کردیا گیا ہے۔ مال روڈ، ڈیفنس موڑ، مولٹن روڈ اور چنگی امر سدھو سمیت  18دیگر اہم مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور شہر کی اہم سڑکوں کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور حکومت کے درمیان ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر کشیدگی تاحال جاری ہے اور اسی سلسلے میں فیصل آباد اور کراچی کے بعد آج پی اٹی آئی لاہور شہر کو بند کروا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے۔ اے آر وائی کے نمائندوں کے مطابق آج صبح سے ہی لاہور کے بیشتر علاقے بند ہیں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شہر کی اہم شاہراوں کو روکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہروں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لاہور میں جن شاہراہوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ان میں مال روڈ، ڈیفنس موڑ، مولٹن روڈ اور چنگی امر سدھو سمیت دیگر اہم شاہرواہیں شامل ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے شاہراہوں پر روکاوٹیں کھٹری کی گئی ہیں اور ٹائر بھی جلائے جارہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے مظاہروں کی وجہ سے لاہور کی سڑکیں بند اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ شہر کی شاہراہوں پر سناٹا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے اہلکار شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے موجود ہیں، حکومت کی جانب سے بھی اپنی سی کوششیں کی جارہی ہیں اور پنجاب حکومت کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کارباری مراکز کو کھلوانے کی کوششیں بھی کیں ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا پی ٹی آئی کا احتجاج اس وقت کشیدہ صورت حال اختیار کرگیا تھا جب حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے بھی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور دوونں جماعتوں کے درمیاں نعروں کے تبادلے کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی اور فائرنگ کے واقع میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق بھی ہو گیا تھا جبکہ کراچی میں ہونے والے مظاہرے اور دھرنوں میں کسی قسم کی کشیدہ صورت حال دیکھنے میں نہیں آئی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں کامیاب احتجاج ریکارڈ کروایا۔

دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کےمطابق شہرمیں دہشت پھلانے کی ذمہ داری ن لیگ سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں کو دے دی گئی ہے۔ اہم ذرائع کے مطابق حکومت تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پریشان ہے اور احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے سرکاری ملازمین کے لئے حکم نامہ جاری کردیا کہ وہ صبح سات بجے دفتر میں حاضری کو یقینی بنائے اور جو ملازمین دفاتر نہیں پہنچیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو فونز اور ایس ایم ایس کے ذریعے دفاتر پہنچنے کے پیغامات دئیے جاریے ہیں۔

ادھر تحریک انصاف کے یکے بعد دیگر کامیاب احتجاج سے حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔ پنجاب انتظامیہ کی بے حسی نے لاہور کی عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ بچے اسکول جائیں گے کہ نہیں، یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلے گی کہ نہیں اور کیا امتحانات پروگرام کے مطابق ہونگے یا کہ نہیں، یہ سب ایسے سولات ہیں کہ ان کا شہریوں کے پاس جواب نہیں ہے جبکہ  اس حوالے سے انتظامیہ بھی کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔

انتظامیہ اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں بھرپور اسٹریٹ پاور کا مظاہرہ کرے گی اور لاہور ہوگا مکمل طور پربند، لیکن اس کے باوجود اسکول و کالج میں تعطیل کا اعلان نہ کرنے سے والدین اور جن طلبا کے امتحان ہونے ہیں ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

اس قبل وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ٹی آئی کے لاہور احتجاج سے متعلق بات چیت بھی ہوئی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے وزیراعظم کو حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور بتایا کہ ہڑتالیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایک طرف احتجاج کی گرما گرمی ہے تو دوسری طرف برف پگھل بھی رہی ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا ابتدائی دور جہانگیر ترین کے گھر پر ہوا ہے۔ اِدھر اسحاق ڈار کہتے ہیں برف کافی دیر پہلے ہی پگھل چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -
Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234