تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

لذیذ رمضانی کوفتے بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

 رمضان میں سحر وافطارکا اپنا ایک مخصوص مینو ہوتا ہے اورتمام گھروں میں انہی پر عمل کیا جاتاہے لیکن خواتینِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سحر وافطار میں روز کچھ ایسا تیارکریں جو کہ ان کے اہل خانہ کے لیے نیا ذائقہ لئے ہوئے ہو۔

خواتین کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کے ساتھ آئے دن نت نئی ڈشزکی تراکیب شیئرکرتے رہتے ہیں۔ آج ہم لائیں ہیں آپ کے لئے مزیداراور پرذائقہ رمضانی کوفتے بنانے کی انتہائی آسان ترکیب۔

کوفتے بنانے کے اجزاء


قیمہ آدھا کلو

پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ

ناریل کا برادہ ایک کھانے کا چمچ

بیسن (بھنا ہوا) ایک کھانے کا چمچ

پیاز (موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد

ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ

نمک ایک چائے کا چمچ

پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

دہی ایک کھانے کا چمچ

بریڈ ایک سلائس

ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)۔

ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)۔

مصالحہ بنانے کے لیے اجزاء


تیل آدھا کپ

ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ

پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ

پسا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ

پیاز آدھا کپ (فرائی کر کے پسی ہوئی)۔

نمک ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھون کر کُٹا ہوا)۔

ٹماٹر آدھا کپ (پسے ہوئے)۔

کوفتہ بنانے کی ترکیب


گرائنڈر میں خشخاش، ناریل کا برادہ اور بھنا ہوا بیسن ڈال کرگرائنڈ کرلیں اور اسے قیمے میں ڈال کرمکس کرلیں۔

ساتھ ہی موٹی کُٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، دہی، پسا گرم مصالحہ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا باریک کٹی ہری مرچ اور بریڈ کی سلائس کو کچھ دیربھگو کراس میں شامل کریں اوراچھی طرح مکس کریں۔

اب اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کررکھ دیں۔

گریوی بنانے کی ترکیب


سب سے پہلے تیل کو ایک برتن میں ڈال کرگرم کریں اوراس میں ادرک لہسن پیسٹ، پسی لال مرچ، نمک، پسا دھنیا، بھون کر کٹا ہوا زیرہ، پسے ہوئے ٹماٹر، فرائی کر کے پسی ہوئی پیاز اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مزید بھونیں۔ آپ کا ذائقہ دار مصالحہ تیارہوچکا ہے اب اس میں کوفتے شامل کریں اوردس منٹ تک پکائیں جب کوفتے گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو ثابت ہری مرچیں ڈال دیں۔

سجاوٹ کے لئے اوپر سے باریک کترا ہوا ہرادھنیا اورہری مرچ چھڑکئے اور نان یا تافتان کے ساتھ پیش کیجئے اور خوب داد سمیٹئے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں