تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لڑکیاں فیس بک پر جاسوسی کرنے لگیں

لاس انجیلاس:  آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوچکا ہے کہ لوگ چھپ چھپ کر دوسروں کی نگرانی کرسکیں۔

ایک تحقیق نے بھی یہی ثابت کیا ہے کہ جوڑوں میں علیحدگی ہوجانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد اپنے سابقہ محبوب کی سرگرمیوں پر خفیہ نظر رکھتی ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ اقدام اُن کے حق میں اچھا ثابت نہیں ہوتا اور انہیں سوائے دکھ اور پریشانی کے کچھ نہیں ملتا۔

یہ تحقیق ون پول نامی ادارے نے 2000خواتین پر کی جس میں 30فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ علیحدگی کے بعد بھی فیس بک جیسےسماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے سابقہ محبوب کے ساتھ رابطے میں رہیں، 22 فیصد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جعلی اکاﺅنٹ بنا کر یا کسی اور کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے سابقہ محبوب کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔

ان میں سے اکثر خواتین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس اقدام سے انہیں دکھ ہی ملا،کیونکہ جب انہوں نے دیکھا کہ اس کا سابقہ محبوب کسی اور خاتون کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہا ہے اور اس کی زندگی اُن کے بغیر بھی اچھی بھلی گزر رہی ہے تو انہیں احساسِ محرومی اور مایوسی ہوئی۔

ماہر نفسیات نے ایسی خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابقہ محبوب کو بھلا کر اپنی نئی زندگی پر توجہ دیں اور ہمت اور جرات کا مظاہرہ کریں تو یقینا اُن کی شخصیت مضبوط اور پر اعتماد ہوگی اور وہ کسی سہارے کے بغیر کامیاب زندگی گزاریں گی۔

Comments

- Advertisement -