لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا کر سیکریٹری داخلہ پنجاب کو پانچ روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ذکی الرحمان لکھوی کو نظر بند رکھنا ہے یا آزاد کرنا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب پانچ دن میں فیصلہ کریں۔
ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اُن کے موکل کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس کے بعد ڈی سی او اوکاڑہ نے غیر قانونی طور پردوبارہ ایک ماہ کے لئے نظر بند کردیا۔
وکیل نے استدعا کی عدالت سیکریٹری داخلہ پنجاب کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں عمل کرنے کا حکم دے۔
Comments
- Advertisement -