تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

مالدیپ کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

اسلام آباد: مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوٗس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین دوروزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور آج وزیراعظم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

دونوں ممالک کے سربراہان کی آج وفود کی سطح پرملاقات ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف جبکہ مالدیپ کے وفد کی قیادت صدر عبداللہ یامین نے کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا گیا، صدر عبداللہ یامین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 49 سال پرانے تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو مالدیپ کی پارلیمانی عمارت کی تعمیرکا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مالدیپ کے صدر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے انتہائی شاندار اورپرتپاک استقبال پرشکریہ بھی ادا کیا۔

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے گزشتہ روز صدرِ پاکستان ممنون حسین سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں