تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماڈل ٹاؤن واقعہ کو بہانے بنا کر پارلیمنٹ پرچڑھائی کی اجازت نہیں، حاصل بزنجو

اسلام آباد: یشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو نے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر کوئی یہی  کہہ رہا ہے کہ پاکستان بڑی مشکل میں پھنس گیا ہے،مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ پاکستان اور ہم کیوں مشکل میں ہے، پاکستان بلکل مشکل میں نہیں ہیں، یہ ہمارا جہموری رویہ ہے جو دھرنا دینے والوں کو آنے دیا اور انھوں نے ہمارے لئے مشکل کھڑی کی۔

انھوں نے کہا کہ بات رویہ کی ہے،  ہم سب نے خورشید شاہ سے لے کر تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ اسلام آباد آنے والوں کو نہ روکیں۔

حاصل بزنجو نے کہا کہ ہم نے زندگی بھر صرف دھرنے اور لانگ مارچ ہی کئے ہیں لیکن انہوں نے اس قدر آرام دہ لانگ مارچ اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ کہیں ناشتہ، کہیں دوپہر کا کھانا تو کہیں رات کا کھانا، لانگ مارچ اس طرح نہیں ہوتا۔

حاصل بزنجو نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کو خورشید شاہ کا شکر گزار ہونا چاہیئے، جنہوں نے منتیں کرکے انہیں اسلام آباد آنے کی اجازت دلوائی لیکن دھرنے والوں نے اسلام آباد پہنچ کر سیاسی جماعتوں کے کپڑے اتار دیئے۔ وہ کون سی گالی ہے جو انہوں نے سیاسی جماعتوں کو نہیں دی۔

اگر اس کے بعد بھی کوئی یہ کہے کہ یہ آئین نہیں رہے گا تو درحقیقت وہ کہتے ہیں کہ پاکستان نہیں رہے گا، اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان میں غیر جمہوری حکومت ہوگی تو اسے پہلے ملک کے دائیں بائیں ضروردیکھنا چاہیئے۔

انھوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کو کسی نے اچھا نہیں کہا ، واقعات ہوتے ہیں ،غلطیاں بھی ہوتی ہے لیکن ایک واقعے کو بہانہ بنا کر پارلیمنٹ پر چڑھ جانا اسکی اجازت نہیں دیں گے۔

حاصل بزنجو نے کہا کہ اگر کسی نے پارلیمنٹ اور آئین کو چیلنچ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ کھڑی ہے۔عجیب تماشہ ہے جس کے جو منہ میں آتا ہے بولتا جاتا ہے، قادری صاحب کہتے ہیں کہ قیمتیں آدھی کرو، بے روزگاروں کو روزگار دو،سب قیمتیں آدھی کردو۔

حاصل بزنجو نے اجلاس میں خطاب میں کہا کہ طاہر القادری اپنے کارکنوں کو کفن پہننے اور قبریں کھودنے کا کہتے ہیں، کیا وہ پارلیمنٹ کو قبرستان بنانا چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ قبریں بنانے والوں کی سیاست کو ہم پارلیمنٹ کےاندر دفن کریں گے۔

آخر میں حاصل بزنجو نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں اکٹھے ہو کر پاکستان کوغربت، جہالت اور بیروزگاری سے نکالیں، آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -