تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

محبت سے جڑے پانچ حقائق

دنیا کا ہر انسان محبت کا متلاشی ہوتا ہے، محبت پر فلمیں بنتی ہیں اور اس موضوع پر لکھے جانے والے ناول شادی شدہ اور کنوارے قارئین میں یکساں مقبول ہیں۔

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ محبت کا حقیقت سے کچھ بھی لینادینانہیں ہے مگر یہاں ہم کچھ ایسے حقائق آپ کو بتائیں گے جو کہ خالصتاً محبت سے تعلق رکھتے ہیں۔

ساتھی کا چناؤ: ہمارے معاشرے میں جیون ساتھی کا چناؤ اپنی مرضی سے کرنا نا ممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرور ہے یہاں تک کہ اب سے 100سال قبل تو اس کا کوئی تصور ہی نہیں تھا اورابھی بہت سے خاندانوں میں پسند کی شادی کو قبیح فعل سمجھا جاتا ہے۔


محبت سے خوف: اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک بہترین جیون ساتھی ڈھونڈنے کی اہلیت نہیں رکھتے اور ان کا ممکنہ ساتھی ان کا ساتھ نہیں نبھا پائے گا ۔ محبت سےخوف کو ’فیلو فوبیا‘کہتے ہیں۔

چہرہ: کسی بھی شخص سے محبت کرنے کی جو ابتدائی وجوہات ہوتیں ہیں ان میں چہرہ سب سے زیادہ اہم ہے یہاں پر یہ بھی وضاحت کرتے چلیں کہ چہرے کی ساخت کو پسند کرنے کا معیار ہرشخص کے نزدیک الگ ہوتا ہے جیسے کسی کو گول چہرے پسند ہوتے ہیں تو کسی کو کتابی ، کوئی گلاب پنکھڑی لبوں کا مداح ہوتاہے تو کوئی جھیل سی گہری نرگسی آنکھوں کا اور یہ پسند جیون ساتھی کی تلاش میں اولین حیثیت رکھتی ہے۔

اثرات: محبت میں مبتلا افراد کی تعمیری صلاحیتیں متاثر ہوجاتی ہیں خصوصاً جب معاملہ نیانیا ہو کیونکہ انسان کی پوری توجہ اپنی محبت پر مرتکز ہوتی ہے اورجو دو معاملاتِ زندگی محبت سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں وہ ’تعلیم‘اور’نوکری ‘ہیں۔

دل کی دھڑکن: محبت میں ردھم کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور اگر دو پیار کرنے والے تین منٹ تک ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھتے رہیں تو ان کے دل کی دھڑکنیں ہم آواز ہوجاتی ہیں یعنی دودل واقعتاً ایک ساتھ دھڑکنا شروع کردیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں