تازہ ترین

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے، محرم الحرام چودہ سو چھتیس ہجری کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین مفتی منیب الرحمان کریں گے، چاند نظر آجانے کی صورت میں یکم محرم چھبیس اکتوبر اور یوم عاشور چارنومبر کو ہوگا۔

Comments

- Advertisement -