تازہ ترین

مسلم فن تعمیر کا شاہکار’ مسجدِ بھونگ‘

 کراچی (ویب ڈیسک) – اسلام میں مسجد کی بے پناہ اہمیت ہے ایک طرف تو یہ اللہ کی عبادت کی جگہ ہے تو دوسری جانب مسلمانوں کے درمیان سماجی رابطے کی جگہ بھی ہے۔

مسجد جہاں عبادت اوررابطے کے فرائض انجام دیتی ہے وہیں مسلم فنِ تعمیر بھی مسجدوں سے ہی عیاں ہوتا ہے۔

مسجد کی صنعت کو برصغیر پاک و ہند کے فنکاروں نے عروج پر پہنچادیا جس کی زندہ مثال ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق میں ایک گاؤں میں واقع ’بھونگ مسجد‘ہے۔

مسجد بھونگ – اندرونی ہال

گاؤں کے ایک انتہائی امیر زمیندار سردار رئیس غازی محمد اندھر نے سن 1932 میں مسجد کی تعمیر شروع کرائی جو کہ سن 1982 تک جاری رہی ۔ مسجد سردار رئیس کے محل کے احاطے میں واقع ہے اور سن 1986 میں اسے ’آغا خان ایوارڈ آف آرکیٹیکچر‘بھی دیا جاچکا ہے۔

مسجد کی تعمیر ماسٹر عبدالحمید کمبوہ کی زیر نگرانی ہوئی جنہوں نے دن رات جانفشانی سے کام کرکے مسجد کو فنِ تعمیر کا شاہکار بنادیا۔

بیرونی منظر

مسجد کی تعمیر میں پاک و ہند کے فنکاروں نے حصہ لیا جس میں راج معمار راجھستان سے آئے ، لکڑی ، موزیک اور نقش کاری والے ٹائل بنانے والے ملتان سے آئے جبکہ رنگ سازاورخطاط کراچی سے بلائے گئے تھے۔

مسجد میں حالیہ اضافہ سفید سنگِ مرمر کا قرآن ہے جسے ورانڈے میں نصب کیا گیا ہے۔

ورانڈ ے میں سنگِ مرمر کا قرآن

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں