تازہ ترین

مشتبہ افغان باشندے اورکالعدم تنظیم کے کارندے ہزارہ ڈویژن میں روپوش،رپورٹ

اسلام آباد: حساس اداروں کی رپورٹ دی ہے کہ مشتبہ افغان باشندے اورکالعدم تنظیم کے کارندے آئی ڈی پیز کے روپ میں ہزارہ ڈویژن کے کئی علاقوں اورگلیات میں روپوش ہوگئے ہیں۔

حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران آئی ڈی پیز اور سیاحوں کے روپ میں افغان باشندوں اورکالعدم تنظیم کے کارندوں کی ایک بڑی تعداد ہزارہ ڈویژن اورگلیات میں روپوش ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مزید انکشاف کی گیا ہے کہ روپوش ہونے والے افغان اورکالعدم تنظیم کے کارندوں نے خود کو آئی ڈی پیزاورسیاح ظاہرکرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سب سے پُرامن حصے ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد، نواں شہر، بٹگرام،ک وہستان اور مری سے ملحقہ علاقےگلیات میں منہ مانگےکرایوں پررہائش اختیار کررکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے مذکورہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اوراس سلسلے میں مقامی افراد سے بھی چھان بین کی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں