تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مصر: لکسرمیں واقع قدیم مندر کے قریب خودکش حملہ،3حملہ آورہلاک

لکسر: مصر کے شہر لکسر میں واقع قدیم کارنک مندر کے قریب ایک خودکش حملے میں تین حملہ آور ہلاک جبکہ تین راہگیر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مندر کے باہر سکیورٹی کے لیے لگائی گئی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان میں سے دو حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ تیسرے حملہ آور نے رکاوٹوں کوعبور کرکے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

  اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

کارنک کا مندر مصر کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، انیس سو ستانوے میں لکسر کے اسی مقام کے قریب شدت پسندوں نے حملہ کر کے ساٹھ سیاحوں کو ہلاک کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -