نیو ہیمپشائر : ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے لیکن وہ ایران پر اعتبار نہیں کرسکتیں۔
امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے نیو ہیمپشائر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدہ صحیح طرح سے نافذ کیا جائے یورینیم افزودہ نہ کرنے کی تصدیق کی جائے اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اقدامات کئے جائیں تو یہ معاہدہ موثر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدہ طے پا جانا صرف پہلا قدم ہے، اس معاہدے پر عملدرآمد زیادہ اہم ہوگا تاہم معاہدے کے باوجود وہ ایران پر اعتبار نہیں کر سکتیں۔
Comments
- Advertisement -