تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

معجزہ ہے مجھ سمیت کئی لوگ بچ گئے، جنوبی افریقن ہائی کمشنر

اسلام آباد: سانحہ نلتر کے عینی شاہد جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، حادثہ انتہائی خوفناک تھا، معجزہ ہے کہ ان سمیت کئی لوگ زندہ بچ گئے لیکن چند ساتھی جان سے گئے۔

جنوبی افریقن ہائی کمشنر نے کہا کہ ایسا واقعہ کہیں بھی کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے، حادثے میں مجھے خراش تک نہیں آئی۔

انھوں نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت اچانک ہیلی کاپٹر نیچے کی جانب آیا، پائلٹ نے ہیلی کاپٹر اوپر اٹھانے کی کوشش کی تھی، لیکن ہیلی کاپٹر اوپر اٹھا اور پھر نیچے گر کر تباہ ہوگیا۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا ہے کہ حادثے میں کسی کا زندہ بچنا کسی معجزے سےکم نہیں، پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تحقیقات کے بعد حادثے کے اسباب سامنے آئیں گے ۔

ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ وادی نلترمیں ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز پر تھا، بیس کمانڈر لینڈنگ کے مقام پر موجود تھے، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ سے قبل بے قابو ہوگیا تھا۔

ایئرچیف نے کہا کہ عالمی برادری نے نلتر سانحے پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ایم آئی 17کے پائلٹس اعلیٰ مہارت رکھتے تھے، بیس کمانڈر ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کے اسباب کا پتہ چلے گا

یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -